شب جو نالے سنا کریں گی آپ
شب جو نالے سنا کریں گی آپ
پھر پریشاں ہوا کریں گی آپ
پھر پریشاں ہوا کریں گی آپ
بن مرے اب رہا کریں گی آپ؟
درد ہی کیوں سہا کریں گی آپ؟
درد ہی کیوں سہا کریں گی آپ؟
آپ کو کون "تم" پکارے گا؟
آپ کس کو کہا کریں گی "آپ" ؟
آپ کس کو کہا کریں گی "آپ" ؟
برف کی مثل میں تو پگھلوں گا
مثلِ دریا بہا کریں گی آپ
مثلِ دریا بہا کریں گی آپ
بھولنا ہر جتن سے چاہیں گی
کیا خدا سے دعا کریں گی آپ؟
کیا خدا سے دعا کریں گی آپ؟
ہجر گھُٹ گھُٹ مرا کروں گا میں
ہجر مَر مَر جیا کریں گی آپ
ہجر مَر مَر جیا کریں گی آپ
No comments